چیمپئنز ٹرافی: تنازعہ شدت اختیار کر گیا، ڈیڈلاک برقرار(رپورٹ محمد ذیشان)

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے شیڈول جاری کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے، لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔ دونوں ممالک اپنے غیرلچکدار موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، جس سے ایونٹ کا مستقبل غیر یقینی ہو گیا ہے۔

بھارت کا موقف اور پاکستان کی مزاحمت

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ منعقد کروانے پر زور دے رہا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پاکستان کسی دوسرے مقام پر کھیلنے پر آمادہ نہیں ہوگا۔ پاکستان نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی صورت میں نویں ٹیم سری لنکا کو شامل کیا جائے۔

آئی سی سی اور بھارتی اثر و رسوخ

رپورٹس کے مطابق، مالی مسائل کا شکار آئی سی سی بھارتی ٹیم کے بغیر ایونٹ کروانے سے گریزاں ہے۔ بھارتی براڈکاسٹرز اور اسپانسرز کا دباؤ بھی آئی سی سی پر واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ دبئی میں آئی سی سی ہیڈ کوارٹر پہنچ چکے ہیں، جبکہ یکم د

Related Post

en_USEnglish