سالہ دھونی نے آئی پی ایل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا
رپورٹ: محمد ذیشان
ویب ڈیسک | 15 اپریل، 2025
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سیزن میں چنئی سپر کنگز کے 43 سالہ وکٹ کیپر بیٹر، مہندر سنگھ دھونی نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔ دھونی نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف محض 11 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کو فتح دلائی بلکہ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے عمر رسیدہ “پلیئر آف دی میچ” کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔
لکھنؤ میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں چنئی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے جواب میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔
جواب میں چنئی نے دھونی کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ہدف کو آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دھونی نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور ایک شاندار چھکا بھی لگایا، جبکہ شیوم دوبے 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
دھونی کو شاندار کارکردگی، 2 اسٹمپ اور ایک رن آؤٹ پر “پلیئر آف دی میچ” کا ایوارڈ دیا گیا، جس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں اس اعزاز کو حاصل کرنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے۔

