چیمپئنز ٹرافی 2025: ٹکٹوں کی فروخت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

رپورٹ: محمد ذیشان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد شائقین کرکٹ کو ٹورنامنٹ سے متعلق ہر اہم معلومات فراہم کرنا ہے۔ شائقین آئی سی سی کے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے نہ صرف ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق اپ ڈیٹس حاصل کرسکتے ہیں بلکہ رجسٹریشن کے عمل میں اپنا نام، ای میل ایڈریس، رابطہ نمبر، تاریخ پیدائش، رہائشی ملک، اور پسندیدہ ٹیم کا اندراج بھی کر سکتے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز 19 فروری 2025 کو کراچی میں ہوگا، اور یہ میگا ایونٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا، جس میں 8 ممالک کی ٹیمیں 15 سنسنی خیز مقابلے کریں گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں متوقع ہے، جو شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق کراچی اور راولپنڈی کے میدان تین تین میچز کی میزبانی کریں گے، جبکہ لاہور اور دبئی میں چار چار میچز منعقد ہوں گے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں، جبکہ گروپ بی آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہوگا۔ سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ ایونٹ پاکستان کے کرکٹ میدانوں کی رونقیں بحال کرنے اور عالمی کرکٹ کے شائقین کو ایک یادگار ٹورنامنٹ فراہم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

Related Post

en_USEnglish