محمد ذیشانچیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 363 رنز کا ہدفلاہور: محمد ذیشانآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 363 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت قائم کی۔رویندرا نے 108 رنز بنائے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل تھے۔ کین ولیمسن نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔ آخر میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے بھی اچھی بیٹنگ کی، ڈیرل مچل 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ فلپس 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر پہلے ہی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

