ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں بابراعظم کا نام شامل

ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں بابراعظم کا نام شامل
رپورٹ: محمد ذیشان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کے لیے ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں۔ نامزد کھلاڑیوں میں زمبابوے کے سکندر رضا، آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ، اور بھارت کے باؤلر ارشدیب سنگھ بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بابراعظم نے 2024 میں 24 میچز کھیلتے ہوئے 33.54 کے اوسط سے 738 رنز اسکور کیے، جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 75 رہا۔ وہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے اور صرف 8 رنز کے فرق سے روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔ بابراعظم تینوں فارمیٹ میں 4 ہزار رنز بنانے والے واحد پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بلے باز ہیں، اس اعزاز سے پہلے یہ کارنامہ ویرات کوہلی اور روہت شرما سرانجام دے چکے ہیں، جو اب ٹی20 سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے پاکستان کے اوپنر صائم ایوب بھی نامزد ہوئے ہیں، ان کے ہمراہ سری لنکا کے کمندو مینڈس، ویسٹ انڈیز کے شمار جوزف، اور انگلینڈ کے گس ایٹکنسن بھی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں۔

Related Post

en_USEnglish