اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری (سپورٹس) چوہدری محمد افضل نے بتایا کہ بوائز کے ٹرائلز اب پارہ ہاکی گرائونڈ، اسلام آباد میں جبکہ گرلز ہاکی ٹیم کے ٹرائلز اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز ایف سیون ٹو، اسلام آباد میں منعقد ہونگے۔محمد رمضان قصوری کو ٹرائلز کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے اورمنتخب ٹیمیں قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کریں گے۔ یہ گیمز پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام 13 سے 18 دسمبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔ جس میں پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ گیمز میں پندرہ کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں

