پاکستان ٹیم کا اعلان ایشین جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے جمعہ کو ہوگا، جب کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم پر سہ پہر 3 بجے منعقد ہوں گے۔ایشین جونیئر کپ 26 نومبر سے 4 دسمبر تک عمان کے شہر مسقط میں کھیلا جائے گا، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور چائینیز تائپے شامل ہیں، جب کہ گروپ بی میں پاکستان، بنگلہ دیش، چین، ملائشیا اور میزبان عمان کی ٹیمیں ہیں۔پاکستان کا پہلا گروپ میچ 27 نومبر کو چین کے خلاف ہوگا۔ اس کے بعد 28 نومبر کو بنگلہ دیش، اور 30 نومبر کو ملائشیا کی ٹیم سے مقابلہ کیا جائے گا۔

