رپورٹ: محمد ذیشانایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز اسکور کیے۔کراچی کی جانب سے ٹم سیفرٹ 30، عباس آفریدی 24 اور سعد بیگ 20 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔129 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پراعتماد انداز میں کھیل پیش کیا اور 18ویں اوور میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر فتح حاصل کی۔بیٹنگ میں شاداب خان نے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اعظم خان نے 31 اور صاحبزادہ فرحان نے 30 رنز کا اہم حصہ ڈالا۔کراچی کی جانب سے حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک، ایک وکٹ لی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ایونٹ میں مسلسل چار فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ کراچی کنگز کے چار میچوں میں چار پوائنٹس ہیں۔
