اولمپکس میڈلسٹس کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اعلامیہ جاری کردیا

اولمپکس میڈلسٹس کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد: پاکستان سپورٹس بورڈ نے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سمر، ونٹر اور پیرا اولمپکس گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کو اب ایک کروڑ روپے انعام ملے گا۔

اولمپکس میں چاندی کے تمغے پر 75 لاکھ روپے اور کانسی کے تمغے پر 50 لاکھ روپے انعام ہوگا۔ اس کے علاوہ، ایشین گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کو 75 لاکھ، سلور میڈلسٹ کو 50 لاکھ اور برونز میڈلسٹ کو 30 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

کامن ویلتھ گیمز میں سونے کے تمغے پر 50 لاکھ، چاندی کے تمغے پر 30 لاکھ اور کانسی کے میڈل پر 20 لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے۔ اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے لیے بالترتیب 5 لاکھ، 3 لاکھ اور 2 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بلائنڈ ورلڈ گیمز اور ڈیف اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ کو مختلف کیٹیگریز میں 20 لاکھ، 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے انعام ملے گا۔ کامن ویلتھ اور اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں پیرا ایتھلیٹس کو گولڈ میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپے انعام ملیں گے۔

ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ نیشنل گیمز اور قائد اعظم گیمز میں انفرادی گولڈ میڈل ونرز کو 10 لاکھ روپے ملیں گے، جبکہ سلور اور برونز میڈلسٹ کو 5 لاکھ اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا انعام ملے گا۔

نیشنل گیمز اور قائد اعظم گیمز کے ٹیم ایونٹس کے میڈلسٹس کو 5 لاکھ، 2 لاکھ 50 ہزار اور ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔

اسپورٹس بورڈ کے مطابق کیش ایوارڈ پالیسی کے تحت تمام میڈلسٹس کو گولڈ کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔ گولڈ کارڈ ہولڈرز پی ایس بی اور کوچنگ سینٹرز کی تمام سہولتوں کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔

Related Post

en_USEnglish