عقیل، مزمل، اور شعیب خواجہ افتخار میموریل ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئےرپورٹ: ذیشان شریفلاہور کے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری خواجہ افتخار احمد میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2024 میں عقیل خان، مزمل مرتضیٰ، اور محمد شعیب نے مینز سنگلز سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے ٹینس کورٹس پر ہونے والے کوارٹر فائنلز میں عقیل خان نے ابو بکر طلحہ کو 6-3، 6-0 سے، مزمل مرتضیٰ نے یوسف کو 6-2، 6-3 سے، جبکہ محمد شعیب نے احمد نائل کو 6-4، 2-1 (ریٹائرڈ) سے شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔دیگر ایونٹس میں بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ بوائز انڈر 18 پری کوارٹر فائنل میں حمزہ رومان، شہریار انیز، احتشام ہمایوں، اور بلال عاصم نے اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ لیڈیز سنگلز میں شیزا ساجد، مہک کھوکھر، زنیرا نور، اور عشنا سہیل نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور شائقین کا جوش و خروش کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ سیمی فائنلز کے دلچسپ مقابلے شائقین کے لیے مزید سنسنی خیز لمحات پیش کریں گے۔

Related Post

en_USEnglish