کمنٹری کے دوران متنازع لفظ کے استعمال پر سابق خاتون برطانوی کرکٹر کا بمراہ سے آن ایئر معذرت

کمنٹری کے دوران متنازع لفظ کے استعمال پر سابق خاتون برطانوی کرکٹر کا بمراہ سے آن ایئر معذرت

رپورٹ: ذیشان شریف

سابق برطانوی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر ایسا گوہا نے دورانِ کمنٹری بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے لیے نامناسب لفظ استعمال کرنے پر معذرت کی اور اپنی غلطی کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ کے غلط انتخاب کا نتیجہ تھا اور ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

ایسا گوہا نے حالیہ کمنٹری کے دوران بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں “موسٹ ویلیو ایبل پرائمیٹ” کہہ دیا، جس کے بعد بھارتی شائقین نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ “پرائمیٹ” ایک حیاتیاتی اصطلاح ہے جو بندر یا انسان نما جانداروں کے لیے استعمال ہوتی ہے، اور شائقین نے اس لفظ کو نامناسب اور تعصبی قرار دیا۔

اس تنقید کے بعد ایسا گوہا نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بمراہ سے معافی مانگی اور کہا، “میرا ارادہ صرف بمراہ کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کا تھا، لیکن میں نے الفاظ کے غلط انتخاب کی وجہ سے غیر دانستہ طور پر انہیں یا ان کے مداحوں کو تکلیف پہنچائی۔ میں اپنی اس غلطی پر دلی معذرت خواہ ہوں۔”

بھارتی شائقین نے اس واقعے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کمنٹیٹرز سے مطالبہ کیا کہ وہ دورانِ کمنٹری الفاظ کا چناؤ کرتے وقت زیادہ محتاط رہیں تاکہ کھلاڑیوں کی عزت اور جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔

Related Post

en_USEnglish