"چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان کے گراؤنڈز کی تیاری پر سوالیہ نشان"

رپورٹ: محمد ذیشان پاکستان میں 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے گراؤنڈز کی تیاری اور ترقیاتی کام کی رفتار پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، اگر لاہور، کراچی، اور راولپنڈی کے تینوں گراؤنڈز مقررہ ڈیڈ لائن تک معقول حالت میں نہیں پہنچتے تو چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کیا جا سکتا ہے۔ پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے ابتدائی ڈیڈ لائن 31 دسمبر تھی، لیکن کام کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے محسن نقوی نے اب نئی فائنل ڈیڈ لائن 25 جنوری دی ہے۔

اگلے ہفتے آئی سی سی کے نمائندگان گراؤنڈز کا معائنہ کریں گے، اور اگر ترقیاتی کام وقت پر مکمل نہ ہوا تو

ٹورنامنٹ کے لیے متبادل پلان پر غور کیا جا سکتا ہے۔پی سی بی نے گراؤنڈز کی تزئین و آرائش کے لیے کئی ماہ قبل منصوبہ بندی کا آغاز کیا، لیکن تاخیر اور کام کے پھیلاؤ کی وجہ سے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ موجودہ حالت میں گراؤنڈز کی تصاویر اور ویڈیوز یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ابھی کافی کام باقی ہے، خاص طور پر فائنل ٹچ اور فنشنگ کا مرحلہ۔ البتہ، محسن نقوی کی جانب سے مسلسل یقین دہانی کروائی جا رہی ہے کہ تمام کام ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔لاہور، کراچی، اور راولپنڈی میں دن رات مختلف شفٹوں میں تعمیراتی کام جاری ہے، اور مقامی افراد کے مطابق، کام کی رفتار انتہائی تیز ہے۔ تعمیراتی کمپنیز بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔ البتہ، گراؤنڈز کی نئی اور خوبصورت شکل میں تکمیل شائقین کرکٹ کا دیرینہ خواب ہے، جو تھری ڈی ماڈلز کی بنیاد پر 2025 کے آخر تک مکمل ہو گا۔چیمپئنز ٹرافی کے لیے گراؤنڈز کی تیاری کے صرف فیز ون کو مکمل کیا جائے گا، تاکہ ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن ہو سکے۔ یہ اقدامات نہ صرف شائقین کے لیے اہم ہیں بلکہ پاکستان کی میزبانی کے لیے بھی فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔ امید ہے کہ تمام معاملات ڈیڈ لائن تک درست ہو جائیں گے، اور پاکستان اس ایونٹ کی کامیاب میزبانی کرے گا۔

Related Post

en_USEnglish