چیمپئنز ٹرافی: پاکستان میں میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں کیا ہوں گی؟

رپورٹر: محمد ذیشانآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہونے والی ہے، اور شائقین کے لیے ٹکٹوں کی کم از کم قیمت 1 ہزار روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے ٹکٹوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25 ہزار روپے تک جا سکتی ہے۔ اس قیمت میں مختلف کیٹیگریز شامل ہوں گی تاکہ ہر طبقے کے شائقین اپنی سہولت کے مطابق ٹکٹ خرید سکیں۔ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں وینیوز کے حساب سے مختلف ہوں گی۔ میچز کے لیے وی آئی پی، پریمیئم، فرسٹ کلاس اور ہوسپیٹلیٹی کی کیٹیگریز میں ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔سیمی فائنل کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی کم از کم قیمت 2500 روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ شائقین کو مختلف کیٹیگریز میں اپنی پسندیدہ جگہ پر بیٹھنے کا انتخاب ملے گا۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔ اس ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے مختلف شہروں میں ٹکٹ فروخت کے حوالے سے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شائقین کو آسانی فراہم کی جا سکے۔ اس سلسلے میں خصوصی سہولتوں کے تحت آن لائن اور آف لائن ٹکٹ خریدنے کے طریقے بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ جلد متعین کی جائے گی۔ پاکستان اپنی ٹیم کے اعلان کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر رہا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کا یہ اہم ایونٹ بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر کا حصہ ہے، جو نہ صرف شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگا بلکہ پاکستان کے لیے ایک اہم میزبانی کا موقع بھی ہے۔

Related Post

en_USEnglish