پاکستان کی تاریخی کامیابی: 353 رنز کا ہدف حاصل کر کے جنوبی افریقا کو شکست

محمد ذیشان

کراچی: سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے 353 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے 353 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ اس شاندار کامیابی میں کپتان محمد رضوان اور سلمان آغا کی 260 رنز کی تاریخی شراکت نے مرکزی کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 134 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے، جبکہ کپتان محمد رضوان نے 122 رنز کی ناقابلِ شکست باری کھیلی۔ طیب طاہر 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دیگر بلے بازوں میں فخر زمان نے 41، بابر اعظم نے 23 اور سعود شکیل نے 15 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقا کی باؤلنگ میں وائن مُلڈر نے 2 جبکہ کوربن بوش نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔

پروٹیز کی جانب سے ہینرک کلاسن 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ میتھیو بریٹز نے 83، کپتان ٹیمبا بووما نے 82، ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور وائن مُلڈر نے 2 رنز بنائے۔

پاکستان کی باؤلنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Related Post

en_USEnglish