ریال میڈرڈ نے پیرس میں منعقدہ اس تقریب کا بائیکاٹ کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو کے بعد، 2008 کے بعد روڈری انگلش پریمیئر لیگ کے پہلے فٹبالر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس بار یہ مشہور ایوارڈ کچھ تنازعات کا شکار بھی رہا۔
جب اسپینش کلب ریال میڈرڈ کو معلوم ہوا کہ ان کے فٹبالر وینیسیس جونیئر کو ایوارڈ نہیں دیا جا رہا تو انہوں نے تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 28 سالہ روڈری نے مانچسٹر سٹی کو مسلسل چوتھا ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا، اور وہ اسپین کی یورپیئن چیمپئن شپ فاتح ٹیم کے بھی ایک نمایاں رکن تھے۔ 18 ماہ کے دوران، روڈری نے صرف ایک کلب میچ میں شکست کا سامنا کیا۔

