علی ایمبرائڈری ملز پنجاب جونیئر ٹینس: اسد اور ابو بکر کی شاندار فتح

محمد ایان کی شاندار کارکردگی، فاطمہ گروپ کے کھلاڑی چھا گئے
تحریر: ذیشان شریف

علی ایمبرائڈری ملز پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں محمد ایان نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوائز انڈر-12، انڈر-10، اور انڈر-14 ڈبلز سمیت متعدد ٹائٹلز اپنے نام کیے۔ بوائز انڈر-12 کے فائنل میں، محمد ایان (فاطمہ گروپ) نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محمد معاذ کو 7-6 سے شکست دی، جبکہ بوائز/گرلز انڈر-10 کے فائنل میں انہوں نے محمد ابراہیم گل کو 6-3 سے ہرایا۔

بوائز انڈر-14 ڈبلز کا ٹائٹل محمد ایان اور محمد معاذ کی جوڑی نے حاصل کیا، جنہوں نے محمد حزیما اور محمد ابراہیم حسین گل کو 4-1 سے شکست دی۔ اسی دوران، بوائز انڈر-14 سنگلز کے فائنل میں اسد (فاطمہ گروپ) نے محمد حزیما کو 6-3 سے ہرا کر فتح اپنے نام کی۔

اختتامی تقریب شاندار انعامات کی تقسیم کے ساتھ منعقد ہوئی، جس کی مہمانِ خصوصی علی ایمبرائڈری ملز کی محترمہ امبرین زمان تھیں۔ انہوں نے نور زمان اطہر، پی ایل ٹی اے کے سینئر نائب صدر راشد ملک، اور کرنل (ر) آصف ڈار کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Related Post

en_USEnglish