بھارت کی بنگلا دیش کے خلاف شاندار فتح

بھارت کی بنگلا دیش کے خلاف شاندار فتح

دبئی میں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 228 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلا دیش کی اننگز میں توحید ہریدوئے 100 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ جاکر علی نے 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

دیگر بلے بازوں میں تنزید حسن نے 25، رشاد حسین نے 18، مہدی حسن میراض نے 5 اور تسکین احمد نے 3 رنز بنائے۔ مشفق الرحمان، کپتان نجم الحسن شانتو، تنظیم حسن ثاقب اور سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ہرشت رانا نے 3 جبکہ اکشر پٹیل نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

جواب میں بھارت نے 229 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر شبھمن گل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

کے ایل راہول بھی 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ کپتان روہت شرما 41، ویرات کوہلی 22، شریاس ایر 15 اور اکشر پٹیل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلا دیش کی باؤلنگ میں رشاد حسین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی اس فتح کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں اس کی کارکردگی مزید مضبوط ہوگئی ہے، جبکہ بنگلا دیش کو اگلے میچز میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہوگی۔

رپورٹر: محمد زیشان

Related Post

en_USEnglish