"بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' کا ذکر، بورڈ نے اعتراض کردیا"

محمد ذیشانبھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ایک اور متنازعہ اقدام اٹھاتے ہوئے ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک ‘پاکستان’ کا نام چھاپنے پر اعتراض کیا ہے، جس نے شائقین کرکٹ اور ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے اس رویے کو کرکٹ میں سیاست کی نئی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان، جو چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ملک ہے، آئی سی سی قوانین کے تحت اپنی میزبانی کے حقوق رکھتا ہے۔ ان قوانین کے مطابق ہر ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک کا نام درج کرنا لازم ہوتا ہے، لیکن بھارتی بورڈ نے اس اصول کو نظرانداز کرتے ہوئے جرسی پر “پاکستان” کا نام چھاپنے سے انکار کر دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار نے بھارتی اقدام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واضح طور پر کرکٹ میں سیاست لانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میزبان ملک کا نام جرسی پر شامل کرنا نہ صرف روایتی اصولوں کا حصہ ہے بلکہ ایونٹ کی میزبانی کا اعتراف بھی ہے۔بھارتی ٹیم نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز دبئی میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن میزبان ملک کے طور پر پاکستان بدستور ایونٹ کا مرکز ہے۔ اس کے باوجود بھارتی ٹیم کی جانب سے جرسی پر میزبان ملک کا نام درج کرنے سے انکار، کھیل کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی بورڈ نے اپنے کپتان روہت شرما کو افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ میں شرکت کے لیے بھیجنے سے بھی انکار کر دیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ میزبان ملک کی اہمیت کو کم کرنے کی دانستہ کوشش کر رہے ہیں۔پاکستانی کرکٹ شائقین نے بھارتی رویے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رویہ کھیل کے جذبے کے خلاف ہے۔ انہوں نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں فوری مداخلت کرے اور بھارتی بورڈ کو قوانین کے مطابق عمل کرنے کا پابند بنائے۔ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کا یہ رویہ کھیل کے عالمی اتحاد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس تنازع کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو مستقبل میں بڑے ایونٹس میں مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ بھارتی بورڈ کے اس اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان ایونٹ کے میزبان کے طور پر اپنے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا تاکہ کرکٹ کو سیاست سے پاک رکھا جا سکے۔

Related Post

en_USEnglish