لاہور: جنوبی افریقا کے میتھیو بریٹزکے نے اپنے ون ڈے ڈیبیو میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

لاہور: جنوبی افریقا کے میتھیو بریٹزکے نے اپنے ون ڈے ڈیبیو میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ (رپورٹ: محمد ذیشان)

تفصیلات کے مطابق، میتھیو بریٹزکے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز بنانے والے پہلے اوپنر بن گئے۔ انہوں نے 148 گیندوں پر 11 چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی۔ اس سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز اسکور نہیں کیے تھے۔

میتھیو بریٹزکے نے اپنے ہم وطن کھلاڑی کولن انگرام کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے اپنے ون ڈے ڈیبیو میں 124 رنز بنائے تھے۔ اس شاندار کارکردگی کے بعد بریٹزکے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے چوتھے اور دنیا کے 19ویں بلے باز بن گئے۔ ان سے قبل جنوبی افریقا کے کولن انگرام، ٹیمبا باوما اور ریزا ہینڈرکس بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

جنوبی افریقی اوپنر نے سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 68 گیندوں پر نصف سنچری بھی مکمل کی، جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

پاکستان کی جانب سے انضمام الحق اور عابد علی کو ڈیبیو پر سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ دیگر ممالک میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز کے دو دو جبکہ بھارت، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ، زمبابوے اور افغانستان کے ایک ایک کھلاڑی نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

Related Post

en_USEnglish