پاکستان کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقا کے دورے کے لیے اسکواڈز کا اعلان
رپورٹ: محمد ذیشان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے دورے کے لیے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ قومی ٹیم دورے کے دوران تین ٹی20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، جس کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی20 میچ سے ہوگا۔
بابراعظم اور محمد رضوان کی واپسی
پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وائٹ بال ٹیم میں سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی واپسی ہوئی ہے۔ ان کے ساتھ صائم ایوب اور سلمان علی آغا بھی تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ
اعلامیے میں بتایا گیا کہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کرکے ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت وائٹ بال میچز کے لیے منتخب کیا گیا ہے، تاکہ وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے بہترین فارم اور فٹنس برقرار رکھ سکیں۔
ٹیسٹ ٹیم میں محمد عباس کی واپسی
فاسٹ بولر محمد عباس، جنہوں نے آخری بار اگست 2021 میں جمیکا میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ تاہم، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ساجد خان کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ سلیکٹرز نے اسپن کے لیے صرف نعمان علی پر اعتماد کیا ہے۔
ون ڈے میں سفیان مقیم کی شمولیت
ون ڈے اسکواڈ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ ان کی حالیہ ڈومیسٹک کارکردگی کے بعد سلیکٹرز نے انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا۔
محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان۔
محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان۔
پہلا ٹی20 میچ 10 دسمبر کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، جبکہ پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے میچز 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں کھیلے جائیں گے۔

