قومی کرکٹ ٹیم کے آئندہ برس وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول فائنل ہوگیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز ٹی20 فارمیٹ سے ہوگا جبکہ وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل 2025 کے درمیان ہوگی۔

